Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سویڈن کے سفیر کی نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات

پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سیاسی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق بھی ہوا۔

نگران وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

 دوسری جانب نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیر خارجہ نے غزہ کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ نگران وزیر خارجہ نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو طبی سامان سمیت بلاتعطل انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version