رہنما ن لیگ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید موصوف سائیکل بھی چلاتےہیں، کھاتے بھی ہیں، ایسا لگتاہے کسی بچے کو پلےلینڈ میں چھوڑدیاہو۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑنے کہا کہ حلقہ بندیوں پر ہماری سفارشات سن لی جاتی تواچھاہوتا، عام انتخابات چاہتےہیں، الیکشن کمیشن پراعتماد ہے، الیکشن کمیشن کو تنقیدکانشانہ بنانارواج بنتا جارہاہے۔
عطاتارڑنے کہا کہ عام انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن نےتمام جماعتوں کوبلایا، پاناماکو بہانہ بناکر اقامہ پر نکالاگیا، اڈیالہ جیل میں قید موصوف سائیکل بھی چلاتےہیں، کھاتے بھی ہیں، ایسا لگتاہے کسی بچے کو پلےلینڈ میں چھوڑدیاہو، آپ نے انٹرا پارٹی الیکشن صحیح طریقے سے نہیں کرائے۔
انھوں نے کہا کہ خود کام صحیح کرتے نہیں الزام الیکشن کمیشن پرلگاتےہیں، جرائم کاحساب دیناہوگااورخمیازہ بھگتناہوگا، آج لیول پلیئنگ کا رونا روتے ہیں، عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، ن لیگ کےامیدواروں کے انٹرویوجاری ہیں، الیکشن کی حکمت عملی ہوتی ہے کہ آپ جلسے کرتےہیں۔
عطاتارڑ نے کہا کہ تمام جماعتیں الیکشن کمیشن پراعتماد کااظہار کرچکی ہیں، جنہیں الیکشن کمیشن کی بات پسند نہیں آتی وہ اعتراض کرتاہے،
رہنما مسلم لیگ ن احمد خان نے کہا کہ الیکشن کی شفافیت کاتقاضاہےآئین وقانون کےمطابق فیصلےہوں، حلقہ بندیوں سےمتعلق چیف الیکشن کمشنرسےدرخواست کی، سپریم کورٹ نے جوبات کہی اس سے پی ٹی آئی کی مہم ناکام ہوگئی، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کرالیکشن کومتنازع بنانےکی کوشش کررہےہیں۔
