Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فردوس عاشق اعوان کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

فردوس عاشق اپنے آبائی حلقہ این اے 70 سیالکوٹ سے بطور امیدوار میدان میں اتریں گی۔

سابق وفاقی وزیر اور فردوس عاشق نے جنرل نشست پر انتخاب لڑنے کے لئے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی حاصل کئے تھے۔

فردوس عاشق آئی پی پی کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین کے انتخابی نشان سے الیکشن میں حصہ لیں گی، فردوس عاشق 22 دسمبر کو متعلقہ ریٹرننگ افسر کے روبرو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں اس بار آئی پی پی کے شاہین کی بلند پروازی تاریخ رقم کرے گی، آئی پی ملک کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی سے متعارف کروا کر استحکام کی راہ ہموار کرے گی ۔

عام انتخابات؛ کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز

عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کے تحت کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیدوار آج شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں جبکہ کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہوگا۔

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مخصوص نشستوں پر صوبائی الیکشن کمشن پنجاب آفس میں جمع کروائے جارہے ہیں جبکہ امیدوارں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا تھا جس کے بعد ملک بھر سے امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تمام ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر میں جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تفصیل جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امیدوارواں کی درخواست پر پہلے دن کل 396 کاغذات نامزدگی جاری ہوئے جبکہ کل 214 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی پراعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کےخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version