الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سندھ حکومت نے ملازمین کے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے سندھ پولیس میں افسران و اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد کردی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آفیسر یا اہلکار کو الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک رخصت یا چھٹی نہیں دی جائیگی، میٹرنٹی یا میڈیکل کی چھٹیاں سندیافتہ میڈیکل آفیسر کی جانب سے سفارش پر دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران حکومت سندھ کی ہدایات کے تحت امن وامان کے حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے ضمن میں پولیس افسران و جوان ہر گز اپنے ڈیوٹی پوائنٹس اسٹیشن کو نہیں چھوڑیں گے، افسران اور اہلکار متعلقہ پوائنٹس پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔
