Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک نہیں بلکہ کئی بار فلسطینی عوام کو مایوس کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے جس طرح قرارداد کے متن پر اختلافات دور کرنے میں مکمل طور پر ناکامی کا مظاہرہ کیا یہ انتہائی پریشان کن ہے اور اس وجہ سے ووٹنگ میں غیر معمولی تاخیر ہوئی اور اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی مہم جاری رکھنے کا موقع دیا گیا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف دنیا نے جنرل اسمبلی کی دو تاریخی قراردادوں میں اسرائیلی بربریت کے خلاف ایک ہو کر آواز اٹھائی وہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج پھر ایک اجلاس ہو رہا ہے جس میں انہیں یہ ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ اقوامِ متحدہ کی ساکھ خطرے میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version