Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی حکام نے 17 ہزارغیرقانونی تارکین کو گرفتار کرلیا

سعودی عرب میں حکام نے مختلف کارروائیوں کے دوران 17 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا۔ 

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ کارروائیاں مختلف علاقوں سے رہائشی، لیبر قوانین اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 16 ہزار 899 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یہ گرفتاریاں 14 سے 20 دسمبر کے دوران عمل میں لائی گئیں اور مملکت بھر میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف یونٹس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ریزیڈنسی سسٹم، بارڈر سیکیورٹی رولز اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بالترتیب 11,033، 3,493 اور 2,373 کو حراست میں لیا گیا۔

اس کے علاوہ  769 غیر قانونی تارکین کو سرحد عبور کر کے مملکت میں داخل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جن میں 39 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپیا اور 3 فیصد دیگر ممالک کے شہری تھے۔

سعودی حکام نے بتایا ہے کہ اس وقت مجموعی طور پر 52,369 افراد کو ضابطوں کی خلاف ورزی کے طریقہ کار کا سامنا ہے، جن میں سے 46,431 مرد اور 5,938 خواتین ہیں۔

متعلقہ خبریں