Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈونیشیا، نکل دھات کے پلانٹ میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

انڈونیشیا کے مشرقی علاقے میں نکل دھات کے پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ حادثہ وسطی سولاویسی صوبے کے مورولی انڈسٹریل پارک میں پی ٹی انڈونیشیا سنگھشان سٹینلیس سٹیل کے پلانٹ میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔

دھماکے کے نتیجے میں چین کی مالی معاونت سے چلنے والے اس پلانٹ میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 7 مقامی اور 5 غیر ملکی شامل ہیں، جبکہ 39 افراد زخمی ہیں۔

سولاویسی کا جزیرہ معدنیات سے مالا مال ملک کی نکل کی پیداوار کا مرکز ہے، جو برقی گاڑیوں کی بیٹریوں اور سٹینلیس سٹیل کے لیے استعمال ہونے والی بنیادی دھات ہے.

پروسیسنگ پلانت کے ترجمان ڈیڈی کرنیاوان نے کہا کہ متاثرین کی موجودہ تعداد 51 ہے جن میں 39 افراد معمولی اور شدید زخمی ہیں جنہیں فی الحال طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان ڈیڈی کرنیاوان نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تمام پانچ غیر ملکی کارکن چینی شہری تھے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ ایک بھٹی کی مرمت کے کام کے دوران ہوا جب آتش گیر مائع میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے۔

ترجمان ڈیڈی کرنیاوان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آگ پر آج صبح قابو پا لیا گیا ہے۔

انڈسٹریل پارک چلانے والی فرم کا کہنا ہے کہ وہ اس آفت سے بہت افسردہ ہیں، خاص طور پر متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا گو ہیں۔

متعلقہ خبریں