Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، کاکول دستے نے فرائض سنبھال لیے

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری تھے۔ مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

میجرجنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے. بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک سو سینتالیس واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

قائداعظم کا 148واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اصولوں پر عمل ہے۔

صدرمملکت عارف علوی اورنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا پیغام

قائداعظم محمد علی جناح کے147ویں یوم پیدائش کے موقع پرصدر ڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم بانی پاکستان کوآج بھی عقیدت و احترام سے یادکرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version