یارک کے آرچ بشپ نے اپنے ایک مضمون میں اسرائیل کو انتقام کا سفر شروع کرنے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مابق آرچ بشپ ریورنڈ اسٹیفن کوٹریل نے انتقام کے لامتناہی چکر کے خطرات اور طاقت صحیح ہے کے اصول پر یقین کرنے کے غلط فہمی پر زور دیا۔
چینی فلسفی کنفیوشس کا حوالہ دیتے ہوئے آرچ بشپ نے کہا کہ جب آپ انتقام کے سفر کا آغاز کریں تو دو قبریں کھودیں، ایک اپنے دشمن کے لئے اور ایک اپنے لئے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر ووٹنگ کی ہے، جہاں اسرائیل کی مسلسل بمباری سے 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں۔
آرچ بشپ کوٹریل نے مارٹن لوتھر کنگ کے الفاظ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ تشدد تشدد کو جنم دیتا ہے، نفرت نفرت کو جنم دیتی ہے، اور سختی زیادہ سختی پیدا کرتی ہے۔
اس سے قبل دسمبر میں ہاؤس آف بشپس نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں فلسطینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع اور غزہ میں انسانی بحران کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا گیا تھا۔
مزید برآں آرچ بشپ نے اس بات کا اظہار کیا کہ جنگ کی افراتفری اور سیاسی انتہا پسندی اور بدعنوانی سے دوچار دنیا کے درمیان، خدا کی ہدایت اب بھی موجود ہے.
تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ جو کوئی بھی فوری انصاف کو ظلم کے خاتمے اور خدائی سزا کے خاتمے کے ساتھ جوڑنے والے پیغام کی امید کرتا ہے تو اس کے مایوس ہونے کا امکان ہے۔
