Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرانس میں گراؤنڈ طیارہ 303 بھارتی مسافروں کو لے کر واپس ممبئی روانہ

فرانس میں انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں 303 بھارتی مسافروں کو لانے والے طیارے کو واپس ممبئی جانے کی اجازت دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کے دن فرانس پہنچنے والے ایک طیارے کو انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں گراؤنڈ کر دیا گیا، طیارے میں 303 بھارتی مسافر سوار تھے، فرانسیسی حکام نے آج طیارے کو واپس ممبئی جانے کی اجازت دے دی ہے۔

طیارے کی روانگی کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی الجھن کے بعد سامنے آئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ طیارے میں سوار بہت سے بھارتی واپس بھارت نہیں جانا چاہتے تھے۔

فرانسیسی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ دو مسافروں کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں تھی اور تقریبا ایک درجن دیگر نے پناہ کی درخواست کی تھی۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق نکاراگوا جانے والا ایئربس اے 340 طیارہ 303 مسافروں کو لے کر ممبئی روانہ ہو گیا ہے.

رومانیہ کی لیجنڈ ایئرلائنز کی قانونی مشیر لیلیانا باکایوکو نے فرانسیسی ٹی وی چینل اور ریڈیو نیٹ ورک کو بتایا کہ صورتحال الجھن کا شکار تھے، کچھ مسافر ناخوش تھے کیونکہ وہ منصوبہ بندی کے مطابق نکاراگوا کا اپنا سفر جاری رکھنا چاہتے تھے۔

متعلقہ خبریں