Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یاسر عرفات گرین شرٹس کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سرٹیفائیڈ کوچ سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو قومی کرکٹ تیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا ہے، سابق گیند باز اگلے ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یاسر عرفات کی تقرری کے حوالے سے بتایا کہ اگلے ماہ دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کے لیے پانچ روزہ کیمپ میں یاسر عرفات بطور کیمپ کمانڈنٹ اپنی خدمات انجام دیں گے۔

پاکستان کے 41 سالہ سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات نے پاکستان کی جانب سے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لے چکے ہیں۔

یاسر عرفات کو گرین کیپ سنہ 2000 میں ملی تھی جب انہوں نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ سے کیا تھا۔

یاسر عرفات پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے لیول 4 کوچنگ کورس کیا ہے، وہ سرے اور سسیکس جیسی بڑی کاؤنٹی ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version