Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرسٹیانو رونالڈو نے سال 2023 میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سال 2023  میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے رواں سال سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالربن گئے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 53 گول کرکے ہیری کین اور کلیان ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سعودی پرو لیگ میں النصر کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر 2 گول کرکے سنگ میل عبور کیا، النصر نے الاتحاد کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔

سعودی فٹبال فرینچائز النصر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پرتگالی فٹبالر کی اس کامیابی کے بارے میں ان کے مداحوں کا آگاہ کیا۔

ٹیم کی جانب سے پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو آج اتحاد کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے 53 ویں گول تک پہنچنے کے بعد سال 2023ء میں دنیا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے فتبالر بن گئے ہیں اور اُنہوں نے کلیان ایمباپے اور ہیری کین کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اب تک 52 گول کیے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی سپر لیگ میں النصر کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی ککس پر 2 گول کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور میچ میں النصر نے الاتحاد کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version