حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آئین و قانون سب کو برابر کے حقوق دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آ ہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام مذاہب کے ذمہ داران اور رہنماوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پورے پاکستان میں مسیحی برادری نے اپنی تقاریب کی، پورے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی نظر آئی۔
انہوں نے کہا کہ آئین و قانون سب کو برابر کے حقوق دیتا ہے اور ہم سب آئین و قانون کے پابند ہیں، پاکستان تمام مسالک اور مذاہب کے ماننے والا ملک ہے
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کچھ افراد چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انکی سوچ چلے، پوری قوم نے مسیحی برادری کے ساتھ تعاون کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال قائم کی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان وزارت مذہبی امور نے جو حج کا کوٹہ مقرر کیا اس سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں، وزارت مذہبی امور مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں پیغام پاکستان امن کو نسلیں قائم کرنے جا رہے ہیں تاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کق فروغ دیا جائے جبکہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے پاک حج ایپ بنائی گئی ہے تاکہ حاجیوں کو راہنمائی ملے۔
