الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کے خلاف عزیزالدین کاکا خیل کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کے خلاف عزیز الدین کاکا خیل کی درخواست مسترد کردی۔
فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT… #BOLNews #FawadHasanFawad pic.twitter.com/mH9ECFI9Zj— BOL Network (@BOLNETWORK) December 28, 2023
درخواست گزار نے نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کا الزام عائد کیا تھا۔ فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن میں درخواست سید عزیز الدین کاکاخیل ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ اسی کیس میں الیکشن کمیشن کے حکم پر مشیر وزیر اعظم احد چیمہ کو عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔
عزیز الدین کاکا خیل کی درخواست مستردکرتے ہوئے فیصلہ دیا گیا کہ فواد حسن فواد کا عہدہ الیکشن پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔
