گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی گورنر ہاؤس کراچی میں صنعتکاروں سے ملاقات ہوئی جس میں تاجروں اور صنعتکاروں نے ملکی معاشی مسائل سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں زیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا کہ صنعتکاروں نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کی تجاویز دیں، صنعتکاروں کی مشاورت سے انڈسٹریل پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے، ملکی معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب وزیر تجارت گوہر اعجاز کی زیر صدارت کراچی گارمنٹس سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں کراچی گارمنٹس سٹی کے 300 ایکڑ رقبے پر جدید انفرا اسٹرکچر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں کراچی گارمنٹس سٹی میں پلگ اینڈ پلے ماحول دوست یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کراچی گارمنٹس سٹی میں واٹر ری سائیکلنگ اور ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا کہ جدید اور ماحول دوست پلانٹس لگانے سے سرمایہ کاری بڑھے گی، صنعتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی ہوگی، کراچی گارمنٹس سٹی سے برآمدات بڑھنے سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔

















