سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جہاں سیاسی استحکام نہ ہو وہاں معاشی استحکام نہیں ہوتا۔
صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چند ہزارووٹوں سے ہرایا گیا، 2018 میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ڈبے بدلے گئے۔
2018 میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ڈبے بدلے گئے
صدر (ن) لیگ شہباز شریف کا کارکنوں سے خطاب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #ShehbazSharif pic.twitter.com/e6E4aXkwot— BOL Network (@BOLNETWORK) December 29, 2023
سابق وزیراعظم نے کہا کہ فراڈ اورجعلی طریقے سے مجھے ہرایا گیا، کراچی میں پرچی سسٹم چلتا تھا، نوازشریف کے دور میں کراچی میں امن کا قیام ہوا۔
جہاں سیاسی استحکام نہ ہو وہاں معاشی استحکام نہیں ہوتا
صدر (ن) لیگ شہباز شریف کا کارکنوں سے خطاب براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT… #BOLNews #ShehbazSharif pic.twitter.com/LYjCkidc2W— BOL Network (@BOLNETWORK) December 29, 2023
شہبازشریف نے کہا کہ آپ نے مجھے عزت دی، الیکشن میں بھرپورمہم چلائی۔ جہاں سیاسی استحکام ہو وہاں معاشی استحکام نہیں ہوتا۔ مہنگائی میں کمی کی بہت کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات
اس سے قبل انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا اقتدار نہ چھینا ہوتا تو حیدرآباد کراچی موٹروے بن چکاہوتا۔

















