Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسجد اقصیٰ کے سابق امام اسرائیلی بمباری میں شہید، غیر مصدقہ اطلاعات

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عالم اسلام کی اہم اور قابل احترام شخصیت مسجد اقصیٰ کے سابق امام اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے رپورٹ کے مطابق سابق امام مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے وزیر برائے مذہبی امور شیخ یوسف سلامہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق سابق وزیر اوقاف و مذہبی امور اور مسجد اقصیٰ کے مبلغ شیخ یوسف سلمہ کو آج صبح غزہ کی پٹی میں المغازی پناہ گزین کیمپ میں ان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شیخ سلمہ کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کا قتل اور ان کے خاندان کے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

شیخ یوسف سلامہ کی شہادت کے حوالے سے فلسطینی حکام کی جانب سے تصدیق نہیں کی ہے۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 21 ہزار 650 سے زائد فلسطینی شہید اور 56 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ ہزاروں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن میں سے 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔

متعلقہ خبریں