Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف سی کی کسٹمزکےہمراہ بلوچستان کےمختلف علاقوں میں انسداداسمگلنگ کی کارروائیاں

ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے دیگراداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سال 2023 کے دوران انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں کرتے ہوئےچینی، یوریا کھاد، ڈیزل اورگندم کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔ 

سال 2023 کے دوران چینی، یوریا کھاد، گندم اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنا کر ایک بڑی تعداد ضبط کی گئی۔

گذشتہ سال 3437 میٹرک ٹن چینی، 2441 میٹرک ٹن یوریا کھاد،324 میٹرک ٹن بیٹل نٹس، 71 ہزار 690 لیٹرز ڈیزل اور 1378 میٹرک ٹن گندم کی اسمگلنگ ناکام بناکریہ اشیا ضبط کی گئیں،اسمگلرز یہ اشیا ٹرکوں اورمسافر بسوں میں چھپا کراسمگل کر رہے تھے جسے ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔

یہ کاروائیاں ڑوب، پشین، مستونگ، نوشکی، چمن، ڈیرہ اللہ یار اور پاک-افغان سرحدی علاقوں میں کی گئیں، تمام اشیاء قبضہ میں لیکر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

چینی و دیگر اشیاء کی اسمگلنگ سے یہ اشیاء ناپید اور مہنگی ہو جاتی ہیں اور لوگوں کو استعمال کیلئے میسر نہیں ہوتی، اسمگلرز اور مفاد پرست ٹولہ احتجاج کرکے اپنی اسمگلنگ کو بچانا چاہتا ہے۔ لیکن ریاست اور عوام دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری رہیں گی، ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں اور اسمگلنگ سے پیدا کردہ مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version