Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابی سروےاورپولزنشریاشائع کرنےکےمعالےپرالیکشن کمیشن کاچیئرمین پیمراکومراسلہ

الیکشن کمیشن نے میڈیا پر انتخابی سروے اور پولز کا نوٹس لینے کے بعدچیئرمین پیمراکو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے میڈیا پر انتخابی سروے اور پولز کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو مراسلے میں لکھا کہ انتخابی سروےاورپولزنشریاشائع کرنےکا عمل فوری روکا جائے، انتخابات سے قبل کسی بھی حلقے یا علاقے سے انتخابی سروے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو مراسلے میں کہا کہ انتخابی سروے اور پولز نشر یا شائع کرنے کا عمل فوری طور پر روکا جائے۔ ایسی سرگرمیاں ووٹر کی رائے کو متاثر کر سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پیمرا سے سروے نشر کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version