Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی یونیورسٹی کا 50 ہزار پودے لگانے کا فیصلہ

کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز ایک مقامی کمپنی کے ساتھ مل کر 50 ہزار پودے لگا کر اپنی سرسبز و شاداب جگہوں کو بہتر بنا رہی ہے۔

عرب میڈیا کے ماطبق سعودی عرب کی یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق نیٹ زیرو انوائرمنٹل سروسز کمپنی کے تعاون سے اس اقدام سے اس علاقے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ تقریبا 1560 ٹن کمی متوقع ہے۔

29 دسمبر کو نیٹ زیرو کے چیئرمین محمد بن عماد الشیخ اور یونیورسٹی کے نائب صدر ندال الرتروت کی موجودگی میں اس منصوبے کو شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

یہ منصوبہ کوالٹی آف لائف پروگرام، سعودی گرین انیشی ایٹو اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے مطابقت رکھتا ہے۔

درخت شہروں میں درجہ حرارت کو 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ نمی کو جذب کرتے ہیں اور فضائی آلودگی اور گرین ہاؤس گیسوں کا مقابلہ کرتے ہیں جو گلوبل وارمنگ کا سبب بنتے ہیں۔

نائب صدر ندال الرتروت نے کہا کی ہم یونیورسٹی کے نمایاں کردار اور ماحول کے تحفظ کے لئے آگاہی اور کمیونٹی کی کوششوں کو فروغ دینے کے لئے اس کی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔ ہم اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں اور 2050 تک یونیورسٹی کو کاربن سے پاک کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

” ندال الرتروت نے مزید کہا کہ ہم نیٹ زیرو کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ماحولیاتی استحکام اور کمیونٹی کی بہتری کے لئے رضاکارانہ طور پر تمام عمر کے گروپوں کی شرکت میں اضافہ کیا۔

الشیخ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ان مسائل کو تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ جوڑنے کے ملک کے عزم پر روشنی ڈالی۔

ندال الرتروت نے مزید کہا کہ اس کے حصول کا ایک طریقہ یہ ہے کہ پودوں کا احاطہ بڑھایا جائے اور کاربن کے اخراج کو کم کیا جائے۔ معاہدے میں پائیداری کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے درختوں کا نام یونیورسٹی کے ملازمین کے نام پر رکھنا بھی شامل ہے۔

الشیخ نے کہا کہ منصوبہ ہر درخت کے ماحولیاتی اثرات کی نگرانی کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں