Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لبنان میں حماس کے دفتر پر اسرائیل کا حملہ، 4 افراد ہلاک

لبنان میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر مطابق لبنان کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ منگل کے روز بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکہ مضافات میں مٹھائی کی ایک دکان کے قریب ہوا۔

لبنان کی سرکاری ایجنسی کے مطابق دھماکے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حزب اللہ کے ٹی وی اسٹیشن کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار صالح اروری ہلاک ہوئے ہیں۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافات میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے مضبوط گڑھ بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک دشمن اسرائیلی ڈرون نے الشرق سویٹس کے قریب المشرفیہ میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version