Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملزم نے رہائی نہ دینے پر کمرہ عدالت میں جج پر حملہ کردیا

ایک ملزم نے رہائی نہ ملنے پر کمرہ عدالت میں خاتون جج پر حملہ کردیا۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک عدالت میں سیاہ فام مجرم کی ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی تاہم خاتون جج نے مجرم کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا جس پر سیاہ فام مجرم نے جج پر حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق30 سالہ ڈیوبرا ریڈن کو متعدد بار پہلے بھی گرفتار کیا چکا ہے اور اس بار انہوں نے ایک شخص کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ زخمی ہوگیا تھا اور پھر پولیس نے ڈیوبرا کو حراست میں لے کر خاتون جج کی عدالت میں پیش کیا جہاں اسے سزا سنائی گئی۔

جج میری ہالتھس نے بتایا کہ ڈیوبرا ریڈن کے وکیل نے عبوری ضمانت کی استدعا کی تھی مگر ریڈن کا ٹریک ریکارڈ دیکھتے ہوئے اسے ضمانت کے بجائے سزا سنانے کا فیصلہ کیا جو مجرم سے برداشت نہ ہوا اور اس نے مجھ پر حملہ کردیا۔

https://twitter.com/DigAdvice/status/1742683857902842127

سوشل میڈیا پر خاتون جج پر حملہ کرنے کی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون جج کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم نے ان پر چھلانگ لگا کر کرسی سے نیچے گرادیا اور پھر خاتون جج پر مکوں کی بارش کردی۔

مجرم کی حرکت سے عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔ الارم بجایا گیا تاکہ خاتون جج کو بچایا جاسکے۔ اس دوران سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں سمیت وہاں موجود دیگر افراد نے بھی خاتون جج کو بچانے کی کوشش کی لیکن مجرم بہت دیر تک ان پر حملہ آور رہا۔

ایک موقع پر ایک سیکیورٹی اہلکار نے مجرم ڈیوبرا ریڈن پر قابو پاتے ہوئے انہیں پیچھے کیا لیکن اس نے دوبارہ جج پر حملہ کردیا۔ بعد ازاں اسے ہتھکڑیاں پہنا کر جیل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں