Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپان زلزلہ، لاپتہ 250 افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں

جاپان میں نئے سال کے تباہ کن زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والے 242 افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارکن انتھک محنت کر رہے  ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق زلزلے کے بعد سے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کے لیے 72 گھنٹے کا اہم وقت جمعرات کی رات ختم ہو چکا ہے۔

جمعے کے روز دور افتادہ جزیرہ نما نوٹو میں 7.6 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 92 ہو گئی تھی۔

جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز نے امدادی کاموں میں حصہ لینے والے فوجیوں کی تعداد دوگنی کر کے 4600 کر دی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ بہت سے لوگ سوزو اور وجیمہ کے قصبوں میں اپنے منہدم گھروں کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، جہاں لکڑی کے ڈھانچے طاقتور زلزلوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تعمیر نہیں کیے گئے تھے جو اکثر ملک کو متاثر کرتے ہیں۔

ہزاروں رہائشی اب بھی بجلی اور پانی سے محروم ہیں جبکہ سیکڑوں افراد مٹی کے تودے گرنے اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مدد سے محروم ہیں۔

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے آج قدرتی آفات سے نمٹنے والے حکام کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد کہا کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔

مسٹر کیشیدا نے امدادی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متاثرہ برادریوں تک پہنچنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

جاپان کی وزارت زمین کے مطابق پیر کی شام آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ایک چھوٹا سا سونامی بھی آیا جس نے کم از کم 296 ایکڑ زمین کو پانی میں تبدیل کر دیا۔

جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے بجٹ کے ذخائر میں 4.74 ارب ین خرچ کرے گا، اور زلزلہ متاثرین کی آبادکاری میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

متعلقہ خبریں