Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا فضل الرحمان کیوں بلوچستان سے انتخاب لڑرہے ہیں؟

جمیعت علماء اسلام  کے امیر مولانا فضل الرحمان پہلی مرتبہ آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان سے حصہ لے رہے ہیں۔

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ نے بلوچستان سے انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیوں کیا، کیا انہیں ڈیرہ اسماعیل خان سے شکست کا خوف ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے۔

سربراہ جے یوآئی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان کے ضلع پشین سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان ماضی میں اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے انتخابات میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ تاہم 2018ء کے عام انتخابات میں مولانا فضل الرحمان کو علی امین گنڈا پور کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سینیئر تجزیہ کار سلیم شاہد کا کہنا ہے کہ 2018ء والی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمان کو پشین سے بھی انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ پشین بلوچستان میں انتخابی حوالے سے جے یوآئی کا مضبوط گڑھ ہے-

تجزیہ کاروں کے مطابق  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے انتخابی اتحاد کی صورت میں اس نشست پر مولانا فضل الرحمان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version