Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ، 21 سالہ خاتون رکن کی پارلیمنٹ میں دبنگ تقریر، ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کی 21 سالہ خاتون رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں اپنی دبنگ تقریر سے سب کو ہلا کر رکھ دیا، ان کی تقریر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی 170 سالہ تاریخ کی سب سے کم عمر 21 سالہ رکن پارلیمنٹ میپی کلارک نے پارلیمنٹ میں ایسی زور دار اور دبنگ تقریر کی جس کو دیکھ کر پوری پارلیمنٹ سکتے میں آ گئی۔

رکن پارلیمنٹ اکیس سالہ خاتون کا تعلق آکلینڈ اور ہیملٹن کے درمیان واقع ایک چھوٹے سے قصبے ہنٹلی سے ہے جہاں وہ ماوری کمیونٹی گارڈن چلاتی ہیں۔

وہ گزشتہ سال اکتوبر میں ملک کے سب سے سینئر اور قابل احترام ارکان پارلیمنٹ میں سے ایک نانیا مہوتا کو شکست دے کر پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئی تھیں، جو 2008 سے ہوراکی-ویکاٹو سیٹ کی نمائندگی کر رہی تھیں۔

https://twitter.com/Enezator/status/1743003735112962184?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1743003735112962184%7Ctwgr%5Eab57d2eed2a8e9d0c820e6e56546163bb732ae6f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Fworld-news%2Fvideo-of-new-zealand-politicians-powerful-speech-goes-viral-4804409

میپی کلارک نیوزی لینڈ کی مقامی برادریوں کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہیں، ان کے دادا، تیتیمو مائیپی، ماوری کارکن گروپ نگا تماتوا کے رکن ہیں۔

میپی کی تقریر میں ان کا لب و لہجہ اور انداز خوفناک منظر پیش کر رہا تھا، یوں محسوس ہو رہا تھا کہ کوئی جادوگرنی منتر پڑھ رہی ہے اور اس کے چیلے اس کے پیچھے الاپ لے رہے ہیں۔

میپی کی گرجدار آواز نے پارلیمنٹ کی عمارت میں بیٹھے سب افراد کو کچھ دیر کے لیے خوفزدہ کر دیا تھا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ میپی کی یہ جذباتی اور دبنگ تقریر ان کی مادری زبان ماوری میں تھی جن سے ان کا تعلق ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وہ خود کو سیاست دان کے طور پر نہیں بلکہ ماوری زبان کی محافظ کے طور پر دیکھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ماوری کی نئی نسل کی آواز کو سننے کی ضرورت ہے۔

میپی کلارک نے اپنی اس تقریر کے حوالے سے کہا کہ ماوری زبان اور انداز میں اپنے اور کمیونٹی کے مسائل پیش کئے ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ نیوزی لینڈ پر ماوری قبیلے کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا ہے۔

میپی کلارک کے انسٹاگرام پر 20 ہزار اور ٹک ٹاک پر 18 ہزار 500 فالوورز ہیں۔

متعلقہ خبریں