Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 ذوالفقارعلی بھٹوکی سزائے موت کیخلاف صدارتی ریفرنس پرپیپلزپارٹی کاتحریری جواب

ذوالفقارعلی بھٹوکی سزائے موت کیخلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پرپاکستان پیپلز پارٹی نے 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کے کیس میں تحریری جواب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا۔

تحریری جواب میں مختلف کتابوں کے حوالہ جات کے ساتھ ساتھ سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات شامل ہیں۔

تحریری جواب میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی یو ایس بی اور سی ڈی بھی جمع کروا دی گئی جبکہ تحریری جواب میں انٹرویو کی انگریزی اور اردو میں ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرائی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 8 جنوری کو ذوالفقاربھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version