الیکشن کمیشن نے سابق ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے محسن حسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری بجھوائی تھی، جسے چیف لیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا ہے۔
محسن حسن بٹ 31 دسمبر کو بطور ڈی جی ایف ائی اے ملازمت سے ریٹائر ہو گئے تھے۔
محسن حسن بٹ کی تین ماہ کے لیے بطور ایڈیشنل ڈی جی تعیناتی کی سمری حکومت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بجھوائی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران نے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں شائع کر دی ہیں۔
کوئی بھی ووٹر یا امیدوار پولنگ اسٹیشنز کی فہرست پر اعتراض یا تجویز جمع کروا سکتا ہے۔
ابتدائی فہرست کے حوالے سے 11 جنوری تک ڈی آر اوز کے پاس اعتراض یا تجویز جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 12 سے 17 جنوری تک ڈی آر اوز ان اعتراضات پر اپنے فیصلے سنائیں گے۔
پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرست عام انتخابات سے 15 روز قبل آویزاں کی جائے گی۔
