Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ کے لیے 38 واں سعودی امدادی طیارہ مصر پہنچ گیا

غزہ کے متاثرہ افراد کے لیے سعودی عرب کی جانب سے بھیجی جانے والے امداد کی 38 ویں کھیپ بذدریعہ طیارہ مصر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محصور غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر سعودی عرب کا 38 واں طیارہ اتوار کے روز مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔

غزہ کی پٹی میں تنازع سے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے سعودی امدادی ادارے کے ایس ریلیف کی جانب سے 23 ٹن خوراک، طبی اور پناہ گاہوں کی فراہمی کو مربوط کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا، غزہ کے عوام کو امداد فراہم کرنے کے لئے سعودی قومی فنڈ ریزنگ مہم نے اب تک 604 ملین ریال (161 ملین ڈالر) سے زیادہ جمع کیے ہیں۔

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کے مطابق کے ایس ریلیف نے 2 نومبر 2023 کو سہیم پلیٹ فارم کے ذریعے خیراتی عطیات کے لیے اس اقدام کا آغاز کیا تھا۔

اتوار تک 1.37 ملین سے زیادہ لوگوں نے عطیات دینے کے لئے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں