Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ملک بھر میں مہنگائی کی لہر سے عوام پریشان ہیں، مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔

بول نیوز کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں زندہ مرغی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 500 روپے فی کلو ریکارڈکی گئی،زندہ مرغی کی کم سے کم قیمت 373 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں مرغی کی اوسط قیمت 409 روپے 69 روپے ریکارڈکی  گئی جبکہ گزشتہ سال زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 342 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی اور مالی سال 2021-22 میں زندہ مرغی فی کلو 234 روپے 56 پیسے کی دستیاب تھی۔

خضدار اور کراچی کے عوام مہنگی مرغی کھانے پر مجبور ہو گئے،خضدار زندہ مرغی 500 روپے اور کراچی میں 470 روپے کلو دستیاب ہے، ایک سال میں زندہ مرغی 67 روپے 19 پیسے مہنگی اور دو سال میں 175 روپے 13 پیسے مہنگی ہوئی۔

کوئٹہ اور سکھر میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 440 روپے رہی،اسلام آباد میں زندہ مرغی 430 روپے اور راولپنڈی میں 420 روپے کلو دستیاب،ملتان میں زندہ مرغی 415 روپے اور پشاور میں 405 روپے کلو دستیاب ہے۔

Exit mobile version