Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حادثے کے بعد ٹوکیو ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

گزشتہ ہفتے ٹوکیو ایئرپورٹ کو مسافر طیارے اور کوسٹ گارڈ کے طیارے کے درمیان حادثے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 2 جنوری کو ہونے والے حادثے کے بعد جلتے ہوئے طیارے میں سوار تمام 379 مسافر اور عملہ بچ گئے تھے تاہم کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرانے والے چھ میں سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Runway at Tokyo's Haneda airport reopens a week after fatal collision

ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے پرآج  فلائٹ آپریشن معمول پر آ گیا ہے، چھ روز قبل ایک ہوائی جہاز اور چھوٹے طیارے کے درمیان خوفناک تصادم میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

2 جنوری کو پیش آنے والے حادثے کے بعد جاپان ایئرلائنز کے جلتے ہوئے طیارے میں سوار تمام 379 مسافر اور عملہ بچ گئے تھے تاہم کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرانے والے چھ میں سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Tokyo airport back to normal after crash | ABS-CBN News

ہنیدہ ایئرپورٹ کا رن وے جہاں یہ حادثہ پیش آیا تھا تب سے بند ہے جس کے نتیجے میں دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک پر سیکڑوں گھریلو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ٹوکیو ایئرپورٹ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ رن وے سی نے آج دوبارہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Tokyo's Haneda airport back to normal after crash - CNA

کارکنوں نے دونوں طیاروں کی جلی ہوئی باقیات کو نکال لیا ہے اور جاپانی تفتیش کار فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ کوسٹ گارڈ کے طیارے کو رن وے سے پہلے رکنے کی ہدایت کی گئی تھی اور جے اے ایل طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی تھی۔

Tokyo air traffic control transcript suggests only one plane had permission  to be on runway before deadly Japan Airlines collision - ABC News

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوسٹ گارڈ کے پائلٹ، جو واحد زندہ بچ گئے تھے، کا ماننا ہے کہ ان کے پاس رن وے پر جانے کی کلیئرنس تھی، جہاں ان کا طیارہ حادثے سے قبل تقریبا 40 سیکنڈ تک کھڑا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں