Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے حوالدار محمد ظاہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے حوالدار محمد ظاہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے حوالدار محمد ظاہر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی۔

مردان سے تعلق رکھنے والے شہید حوالدار محمد ظاہر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد ظاہر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version