Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی ولی عہد کو کینیڈین وزیرِاعظم کا فون

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے فون پر گفتگو کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے فون پر گفتگو کی جس میں دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی اور دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور شہریوں کے تحفظ سمیت اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے دیرپا امن کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر بھی بات کی۔

علاوہ ازیں رہنماؤں نے غزہ میں جاری سنگین انسانی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی انسانی قانون، متاثرہ علاقوں تک رسائی اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقائی سلامتی کے مضمرات اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر بھی بات کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version