بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے کئی تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب بھر کے تاجر رہنماؤں، صنعت کاروں اور کاروباری طبقے کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی جس کے دوران ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجر رہنماؤں کے سامنے اپنا معاشی پلان رکھتے ہوئے پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجر رہنماؤں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ماڈل کی افادیت اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

















