مسلم لیگ ن نے کوٹ ادوسے2 قومی اور2 صوبائی اسمبلی پرپارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔
این اے 180 سے ملک خالق کھر مسلم لیگ ن کی امیدوار ہونگے، پی پی 277 سے مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار راؤ اکمل کو ڈراپ کرکے آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی۔
پی پی 277 سے نیازخان گشکوری آئی پی پی کے امیدوار ہونگے، پی پی 276 سے امجد عباس چانڈیہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے جبکہ پی پی 278 سے ملک احمد یار ہنجرا مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے۔
این اے 179 سے ملک قاسم ہنجرا مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
