Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑے انتخابی معرکے کی تیاری، ن لیگ کے امیدواروں کو ٹکٹس جاری

مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال اور گوجرانوالہ ڈویژن  سے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کردیئے۔

لیگی نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 71 سے خواجہ آصف مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے جبکہ احسن اقبال این اے 76 اور خرم دستگیر این اے78سے امیدوار ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حنیف عباسی کو این اے 56 اور فیصل صالح حیات کو این 108 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

لاہورمیں این اے121میں ایازصادق اورشیخ روحیل اصغر آمنےسامنےآگئے تاہم نوازشریف نے دونوں کوبلا کر اختلافات دور کرادیئے۔
ن لیگ نے گجرات اور پنڈی کی ایک ایک نشست پر ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا، این اے چونسٹھ گجرات میں ن لیگ ق لیگ کو سپورٹ کرے گی۔

مسلم لیگ ن نے کوٹ ادوسے بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے

مسلم لیگ ن نے کوٹ ادوسے2 قومی اور2 صوبائی اسمبلی پرپارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔

این اے 180 سے ملک خالق کھر مسلم لیگ ن کی امیدوار ہونگے، پی پی 277 سے مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار راؤ اکمل کو ڈراپ کرکے آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی۔

پی پی 277 سے نیازخان گشکوری آئی پی پی کے امیدوار ہونگے، پی پی 276 سے امجد عباس چانڈیہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے جبکہ پی پی 278 سے ملک احمد یار ہنجرا مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے۔

این اے 179 سے ملک قاسم ہنجرا مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

دانیال عزیز ٹکٹ سے محروم ہوگئے

دوسری جانب امیدواروں کی فہرست میں دانیال عزیز کا نام شامل نہیں، دانیال عزیز نے ن لیگ کیخلاف آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ مجھے مہنگائی سے متعلق گفتگو کرنے پر ن لیگ نے ٹکٹ سے محروم کیا، مجھے ٹکٹ نہیں ملا اس لیے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔

دانیال عزیز نے یہ بھی کہا کہ عوام کے قریب سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے ، مہنگائی سے متعلق جو گفتگو کی تھی درست تھی، مہنگائی کے خلاف میری لڑائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نشست کیلئے میری اہلیہ کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا، پنجاب اسمبلی کیلئے میری اہلیہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گی جبکہ میں بھی الیکشن ضرور لڑوں گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے مزید کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ میرا مشن ہے، مہنگائی کے خلاف میری لڑائی جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version