Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق القسام بریگیڈز نے خان یونس کے علاقے المہاتا میں مارٹر گولوں سے اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق مارٹر گولوں سے اسرائیل فوج کی متعدد گاڑیوں تباہ ہوگئیں، حماس کے مطابق پانچ دن میں 42 اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

حماس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران 22 صیہونی فوجیوں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اسرائیل نے غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کےاطراف شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

رفح میں اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایمبولینس پر کیے گئے حملے میں فلسطینی ہلال احمرکے 4 کارکن شہید ہوگئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد حملوں میں 200 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 7 اکتوبر سے اب تک 23 ہزار 357 سے زائد فلسطینی شہید اور 59 ہزار 410 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

شہداء میں 9 ہزار 600 بچے بھی شامل ہیں اس کے علاوہ 110 سے زائد صحافی بھی صیہونی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں