پاکستان پیپلز پارٹی نے ساؤتھ پنجاب کی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو فائنل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے این اے 144 سے این ایک 188 تک کے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی این اے 148 ملتان سے جبکہ علی موسیٰ گیلانی ملتان کے حلقہ این اے 151 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
پیپلز پارٹی نے صوبائی اسمبلی پی پی 206 خانیوال سے 297 راجن پور کے امیدواروں کی لسٹ بھی فائنل کر لی جبکہ سینٹرل پنجاب کے امیدوار ڈویژن کوآرڈینیٹر کے نام تاخیر کے باعث فائنل نہ ہو سکے۔
قیادت نے سینٹرل پنجاب کے کوآرڈینیٹر کو کل تک امیدوار فائنل کرنے کی ہدایت کر دی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے خان پور سے بھی امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔
این اے 170 حامد سعید کاظمی، پی پی 257 سے میاں اسلام اسلم، پی پی 258 سے چوہدری شہزاد انور جبکہ پی پی 259 سے سردار قمر دین خان رند کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
