Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا، پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔

آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version