Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع

سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کروا دی۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے دیگر اراکین سے دستخط لیے۔

ریکوزیشن میں عام انتخابات کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے ملک میں سیاسی بے یقینی کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 224(2) کے تحت عام انتخابات 90 دن کے اندر کرائے جائیں۔

دونوں جماعتوں کا سینیٹ نے اجلاس ہنگامی بنیادوں پر بلانے کا مطالبہ کیا۔

ریکوزیشن پر جماعت اسلامی کے رکن کے بھی دستخط ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version