جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل ممبر مقرر کردیا گیا ہے جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد اب سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کی تعداد تین ہوگئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 17 ججوں میں سے دو آسامیاں خالی ہوگئیں، سپریم کورٹ میں ججز کی 17 آسامیوں میں سے تین خالی ہوگئیں، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور دو مستعفی ججز مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کی آسامیاں خالی ہوئی ہیں۔
جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی اہم تبدیلیاں ہوگئیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے سے جسٹس منصور علی شاہ سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بن گئے اور جسٹس یحیحی آفریدی جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے ہیں۔
دوسری جانب جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیاں ہوگئیں۔ موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رواں سال اکتوبر میں ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس منصور علی شاہ آئندہ چیف جسٹس ہوں گے۔
جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ کی سنیارٹی میں تیسرے سینئر ترین جج تھے، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد رواں سال اکتوبر میں انہیں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سردار طارق مسعود کے بعد سینئر ترین جج تھے تاہم جسٹس سردار طارق مسعود نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہوتے ہوئے ہی ریٹائر ہوجانا تھا، جسٹس طارق مسعود نے 10 مارچ 2024 کو ریٹائر ہونا ہے۔
