پاکستانی نژاد امریکی فوزیہ جنجوعہ ریاست نیوجرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل کی میئر منتخب ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق فوزیہ جنجوعہ پہلی پاکستانی نژاد امریکی خاتون میئر ہیں، اور اپنے شوہر اور 4 بچوں کی موجودگی میں قرآن پاک پر عہدے کا حلف لیا۔
فوزیہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پہلی مسلمان اور پاکستانی نژاد مئیر بننا میرے لیے بڑا اعزاز ہے، مجھے اپنے پاکستانی پس منظر پر فخر ہے۔
نیو جرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل کی نو منتخب میئر کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر چکوال اور والدہ کا تعلق لاہور سے ہے۔ ان کے والدین 1970 میں امریکا منتقل ہوئے تھے اور وہ امریکا میں ہی پیدا ہوئیں۔
It is such a great honor to administer the oaths of office tonight in Mount Laurel. It was extremely special to celebrate my dear friends — Mayor Fozia Janjua (1st Muslim & South Asian Mayor in township history) & Deputy Mayor Nik Moustakas on this historic occasion. pic.twitter.com/LaZB4GluKR
— Carol Murphy (@carolmurphyNJ) January 3, 2024
نیو جرسی کی ریاستی نمائندہ، کیرول مرفی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستانی نژاد امریکی فوزیہ جنجوعہ کے میئر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کی تصاویر شیئر کیں۔
اس موقع پر انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج رات ماؤنٹ لوریل میں میئر کی حلف برداری کی تقریب منعقد کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میری پیاری دوست میئر فوزیہ جنجوعہ کا میئر منتخب ہونے کا جشن منانا بہت خاص تھا ، جنہیں پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی میئر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔




















