Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایڈم گلکرسٹ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے اپنے جھوٹے اقتباسات کی تردید

سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے ان کے نام سے منسوب من گھڑت اقتباسات پھیلانے پر سوشل میڈیا پیج کی شدید مذمت کردی۔

حال ہی میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان کو 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کے نام سے منسوب ایک جھوٹا اقتباس سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

اقتباس میں کہا گیا تھا کہ ’’پاکستان آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں ایشیا کی بدترین ٹیم ہے، انہوں نے گذشتہ 35 سالوں میں یہاں کیا جیتا ہے‘‘۔

اس اقتباس کو مسترد کرتے ہوئے ایڈم گلکرسٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا۔

انہوں نے لکھا ’’میں نے ایسا کبھی نہیں کہا یہ اقتباسات بالکل جعلی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس موسم سرما میں اچھا کھیل پیش کیا، ایک دو ٹیسٹ میچز میں انہیں تقریباً قریب قریب ہی شکست ہوئی تھی‘‘۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے باوجود اچھا کھیل پیش کیا تھا جب کہ عامر جمال اور محمد رضوان نے نمایاں کارکردگی دکھائی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کی تیاری کر رہا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version