پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری 2024 کو شیڈولڈ عام انتخابات کے لیے کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔
پی ٹی آئی نے کراچی کے پہلے حلقے این اے 229 (ملیر ون) سے ولی محمد مغیری، این سے 230 (ملیر ٹو) سے مسرور سیال، این اے 231 (ملیر تھری) سے خالد محمود کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/PTI_official_K/status/1745772302976139550
تحریک انصاف کی جانب سے کورنگی کے حلقے این اے 232 پر حلیم عادل شیخ اور این اے 233 سے ایڈووکیٹ حارث امیدوار ہوں گے۔
این اے 234 سے فہیم خان، این اے 235 سے سیف الرحمان، این اے 236 سے عالمگیر خان، این اے 237 سے ایڈووکیٹ ظہور محسود اور این اے 238 سے حلیم عادل شیخ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
این اے 239 سے یاسر بلوچ، این اے 240 سے رمضان گھانچی، این اے 241 سے خرم شیر زمان، این اے 242 سے دوا خان اور این اے 243 سے ایڈووکیٹ شجاعت علی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
این اے 244 سے آفتاب جہانگیر، این اے 245 سے عطا اللہ خان، این اے 246 سے ملک عارف اعوان، این اے 247 سے یرسٹر فیاض، این اے 248 سے ارسلان خالد، این اے 249 سے بیرسٹر عزیر غوری اور این اے 250 پر ریاض حیدر پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔
