Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کو ظالم کے سامنے جھکنے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو ظالم کے سامنے جھکنے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں گزشتہ76برسوں سے برہمن شودر کا نظام چل رہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی سو سال بھی اقتدار میں رہیں تو خوشحالی نہیں آئے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم پر مہنگائی مسلط کرنے والی پارٹیوں کو باریا ں لگانے کا کوئی حق نہیں، حکمران خود عیاشیاں کرتے ہیں اور عوام کو کہتے ہیں کہ صبر کرو۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی گاڑیوں میں جلنے والا تیل غریبوں کا خون پسینہ ہے، عوام ظلم و نا انصافی کے خلاف جدوجہد تیز کریں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ظالم کے سامنے جھکنے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں، عوام 8 فروری کو نورا کشتی اور منافقت کی سیاست دفن کر دے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version