فیروز جمال نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات خیبرپختونخوا کے عوام کبھی نہیں بھول سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرنل کیپٹن شیر خان شہید کے بھائی انور شیر بھی میرے ساتھ موجود ہیں ، کرنل کیپٹن شیر خان شہید کا خاندان 9 مئی پر پیش رفت کے حوالے سے پوچھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرنل کیپٹن شیر خان شہید نے لازوال قربانی دی ہے، دشمن فوج بھی کرنل کیپٹن شیر خان شہید کی معترف ہے۔
فیروز جمال کاکاخیل کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سپوتوں کا احسان نہیں بھول سکتے ہیں،9 مئی کے واقعات خیبرپختونخوا کے عوام کبھی نہیں بھول سکتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملہ کرنا پاکستان پر حملہ کرنا ہے، ہم ان لوگوں کو پکڑ رہے ہیں جنہوں نے ہمارے نوجوانوں کو تباہ کردیا ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل کا مزید کہنا تھا کہ کرنل کیپٹن شیر خان کے بھائی کو اپنا استعفیٰ دیا، میرے استعفیٰ سے اگر ان کا دل بہل جاتا ہے تو میں استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہوں۔
