Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا میچ کل بروز اتوار کو ہملٹن میں ہوگا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گئی ہے جب کہ میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے آج ہملٹن میں دو گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جن میں محمد نواز، حسیب اللہ، صاحبزادہ فرحان، وسیم جونیئر اور زمان خان  شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 180 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جب کہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version