Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجگور میں 5 سال سے انٹرنیٹ بند، طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا

پنجگور میں گزشتہ 5 سال سے انٹرنیٹ کی فراہمی بند ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ 5 سال سے انٹرنیٹ کی سہولت منقطع ہے، طلباء کو انٹرنیٹ سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے 300 کلو میٹر دور ضلع سوراب جانا پڑتا ہے۔

آج کے دور میں بنیادی سہولت کا درجہ رکھنے والی انٹرنیٹ کی سہولت کے لیے نیشنل پارٹی نے پنجگور میں انٹرنیٹ بندش کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش سے طلباء و طالبات کو تعلیمی میدان میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ طلبہء کو انٹرنیٹ استعمال کرنے کیلئے پنجگور سے تقریبا 3 سو کلو میٹر دور ضلع سوراب جانا پڑتا ہے۔

پنجگور کے طلبہء کا کہنا ہے کہ حکومت پنجگور میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کو یقینی بنائے۔

پنجگور کے علاوہ واشک،بسیمہ،ناگ سمیت دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر ہے

دوسری جانب نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ کے مطابق انہوں نے پنجگور اور گردونواح میں انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version