Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صائم ایوب پلان کا حصہ ہیں تو محمد حارث کہا گئے؟ رمیز راجا کا سوال

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے قومی ٹیم کے موجودہ سلیکٹرز پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کہا گیا محمد حارث ہمارے پلان کا حصہ ہیں اور اب یہی بات صائم ایوب سے متعلق کہی جارہی ہے۔ 

کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس کے باوجود اسے مواقع نہیں دیے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد حارث نے اپنا کھیل بہتر کیا اور خاص طور پر 180 یا 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے گیم کھیلا لیکن اس اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کوئی بھی بیٹر مستقل مزاجی سے رنز اسکور نہیں کرسکتا کیوں اس میں رسک ہوتا ہے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ محمد حارث اس اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 20 یا 30 رنز کی اننگز کھیلتا ہے لیکن وہ اس کو مزید طویل نہیں کرسکتا کیوں کہ اس اسٹرائیک ریٹ میں رسک ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے چکر میں نہ صرف ٹیم بلکہ خود اس کھلاڑی کا بھی نقصان ہوتا ہے، جو آپ سب نے دیکھ لیا، جب اس کا اسٹرائیک ریٹ بہتر تھا تو پھر کیوں اسے سلیکٹ نہیں کیا گیا۔

سابق چیئرمین نےکہا کہ ماضی میں محمد حارث سے متعلق کہا گیا کہ ایسے اسٹرائیک ریٹ والے لڑکے ہمارے پلان میں ہیں، اگر اب آپ کے پلان میں صائم ایوب ہیں تو محمد حارث کو کیوں چھوڑ دیا؟۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version