Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کا پلان ’بی‘ بھی ناکام، بلے باز کا نشان بھی نہیں ملے گا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کسی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان کسی دوسری جماعت کے امیدوار کو دینے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اکثرامیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جب کہ ان درخواستوں کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دھوکا دیا جارہا ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کودھوکا دے کر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، کوئی انتخابی نشان کسی دوسری پارٹی کے امیدوار کو نہ دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر اوز ایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں، الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار اپنی پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version