Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پاٹی کی حکومت آتے ہی تنخوایں ڈبل کروں گا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پاٹی کی حکومت آتے ہی تنخوایں ڈبل کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتھو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت اپنے لیڈر کو جیل سے نکلوانے کے لئے الیکشن لڑ رہی ہے تو کوئی جیل سے بچانے کے لئے الیکشن لڑ رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شکار کے موسم میں شیر کا شکار کرنا ہے، شیر کے شکار کیلئے بلا نہیں تیر ہی کام آتا ہے، صرف پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو نفرت کی سیاست کا خاتمہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتے رہیں گے، مہنگائی غربت اور بے روزگاری میں کمی کریں گے جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے غریب دوست منشور کو بھی کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دس نکاتی عوامی معاشی منشور پر الیکشن لڑ رہے ہیں، تیر پر ٹھپہ لگا کر جتوائیں گے تو وہ عوام کی حکومت ہوگی، کارکنان گھر گھر جائیں تیر کے لئے ووٹ مانگیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہاولپور میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کریں گے، پیپلز پاٹی کی حکومت آتے ہی تنخوایں ڈبل کروں گا،300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کروں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہاولپور میں دل کے علاج کا ہسپتال بنائیں گے، کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکاناں حقوق دیں گے اور خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مزدوروں محنت کشوں کے لئے بے نظیر مزدور کارڈ بھی لے کر آئیں گے اور بے نظیر کسان کارڈ بھی متعارف کروائیں گے۔

چھوٹے کسانوں کے لئے کسان کارڈ کے ذریعے تمام ایگریکلچر پراڈکٹس پر سبسٹی فراہم کریں گے، اسکولز میں بھی بچوں کے لئے اچھے کھانے کا اہتمام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version